پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب بڑی دو رکاوٹیں ہیں۔۔۔ایک بنیاد پرستی اور دوسری مذہبی شدت پسندی۔ حیرانگی اِس بات پر ہے کہ یہ 97 فیصد مسلم اکثریت والا ملک اِسلام کے ”ا“ سے بھی واقف نہیں ہے۔۔۔آپ زبردستی مسلمان نہ بن سکتے ہیں اور نہ ہی بنا سکتے ہیں۔۔۔آپ کا دین داڑھی سے نہیں نکلا۔۔۔آپ ابھی عورت کے پردے کا فیصلہ نہیں کر پاۓ۔۔۔گویا عورت کے وجود سے نکلنے کے باوجود آپ ابھی عورت کے وجود سے نہیں نکل پاۓ۔۔۔آپ کے ہاں انسانیت مر گٸ ہے ،آپ کے ہاں ہر سال 3000 ہزار سے اوپر بچے جنسی درندگی کا شکار بنتے ہیں اور مار دیے جاتےہیں۔۔آپ کو یہ جان کر اور بھی خوشی ہو گی کہ آپ کا اخلاق دُنیا کے پانچ غلیظ ملکوں کے اندر شمار ہوتا ہے۔۔۔آپ دُنیا کے پہلے ملک ہیں جہاں ڈارک ویب والوں کا کاروبار عروج پر ہے۔۔۔۔آپ وہ واحد احمق قوم ہیں جنہیں مذہب کے نام پر کہیں بھی استعمال کر لیا جاتا ہے۔۔ اسلام سلیقہ ہے اسلام اُوڑھ نہیں سکتے اسے اپنایا جاتا ہے۔
رسول ﷺ نے مسجدِ نبوی میں غیر مسلم کو اپنی عبادت سے نہیں روکا۔
رسول ِ خدا کو طاٸف والوں نے اتنا زخمی کیا کہ آپ کا دشمن تڑپ اُٹھا تھا مگر آپ کی زبان نے بددعا تو دور غلط الفاظ نہیں چُنے اور آپ ۔۔۔؟؟؟آپ لوگ مار دیتے ہو۔
امامِ حسینؓ کربلا میں چاہتے تو ایک یزیدی نہ بچتا مگر آپ صبر کی معراج قاٸم کرنے آۓ تھے۔۔۔۔اور آپ ۔۔۔۔؟؟؟آپ لوگ۔۔۔۔۔۔ مشال کیس میں اُسکی ماں کے الفاظ یاد آ جاتے ہیں۔۔۔”میرے بیٹے کی انگلیوں کی ہڈیاں بھی نہیں چھوڑیں ظالموں نے۔۔۔میں نے اُسکا ہاتھ پکڑا تو اُسکی اُنگلیاں ٹوٹی ہوٸی تھیں“۔
حضرت علیؓ نے جب فلسطین فتح کیا وہاں عیساٸی مذہب کے لوگ آباد تھے۔۔۔وہاں کا سب سے قدیم اور بڑا چرچ عیساٸیوں نے خود ہی خالی کر دیا کہ یہ ہم سے چھین لیا جاۓ گا۔۔۔کچھ مسلمان علیشان عمارت کے ملنے پر نازاں تھے۔۔۔۔حضرت علیؓ نے عیساٸیوں کو وہ چرچ مذہبی آزادی کے ساتھ واپس کر دیا کہ اسلام کا پہلا درس انسانیت ہے۔۔۔اور اگر آپ ہوتے۔۔؟؟آپ چھین لیتے۔۔۔
یقین کیجیے ۔۔۔اسلام رویہ ہے۔۔۔اسلام اخلاق ہے ،اسلام صبر ہے ،اسلام امن ہے ۔۔۔۔اور آپ۔۔۔؟؟؟
اِن تمام چیزوں میں گِر چُکے ہیں۔
آپ کے ہاں مذہب کاروبار بن گیا ہے۔۔۔آپ ایک جذباتی تقریر کے لاکھوں کما لیتے ہیں۔۔آپ تو قرآن بیچ کر کھانے والوں میں سے ہیں۔۔۔۔آپ وہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے حضرت عثمان شہید کر دیے گۓ تھے۔۔۔۔آپ سب نے کلمہ پڑھا تھا۔۔۔آپ سب بس کلمہ پڑھتے آ رہے ہیں۔