6.5 C
Washington D.C.

امریکی خاتون بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر ریپ اور تشدد کے الزامات

سنتھیا ڈی رچی کے پیپلز پارٹی رہنماؤں پر الزامات،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

Published:

- Advertisement -

انہوں نے کہا  2011 میں اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، مخدوم شہاب الدین اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں رہتے ہوئے مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، میں ان واقعات سے متعلق تفصیلات غیر جانبدار صحافیوں سے شیئر کرنے میں خوشی محسوس کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت سی معلومات اپنے بھروسے کے چند افراد سے شیئر کرچکی ہوں اگر خدانخواستہ مجھے کچھ ہوا تو یہ معلومات کسی کے پاس ضرور موجود ہوں، میں چاہتی ہوں دنیا ان واقعات سے متعلق جانے۔

سنتھیا ڈی نے مزید کہا کہ میں یہ سب ان عورتوں، لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے کررہی ہوں جنہیں جنسی طور پر مردوں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، میں تیسری جنس کیلئے بھی یہ سب کررہی ہوں جنہیں ایسی زندگی جینے پر مجبور کیا جاتا ہے جو وہ جینا نہیں چاہتے جو مردوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔

https://www.facebook.com/cynthiadritchie/posts/2843429819088826

https://www.facebook.com/cynthiadritchie/posts/2843042015794273

جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ٹرینڈ چلانا شروع کردئیے اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کو خوب رگیدا۔۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ جو لوگ عائشہ گلالئی اور ریحام خان کے الزامات کو لیکر عمران خان پر تنقید کررہے تھے اور تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے، اب خاموش کیوں ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اگر رحمان ملک کی جگہ عمران خان ہوتا تو اس وقت سارا میڈیا عمران خان پر بول رہا ہوتا، کرونا کو بھول کر میڈیا صرف اس پر بات کررہا ہوتا، ان اینکرز ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہوتا۔ لیکن جب پیپلزپارٹی کی باری آئی تو میڈیا نیپال چلا گیا ہے۔

قبل اس کےکہ سینتھیا کتاب لکھ کرپوری پاکستانی قیادت کورسواکرے، ریپ کےالزام کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے،سلیم صافی

حیدرآباد سے علی رضا نے سنتھیا ڈی رچی کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سالوں تک جاہل جیالے وزیراعظم عمران خان کو زانی کہتے رہے، اصل زانی تو ان کے اپنے لیڈرز ہیں- اگر ایوان صدر میں ایک گوری خاتون کا ریپ ہوسکتا ہے تو اندازہ لگائیں کہ وہاں کتنا گند ہوگا ہوگا- ایوان صدر میں یہ سب ہوا تو اس میں آصف زرداری بھی ضرور شامل ہوگا-

محترم وقاص امجد نے سوال اٹھایا کہ سنتھیا ڈی رچی کے سنگین الزامات سینٹر رحمان ملک نے ریپ کیا اور اُس وقت کے وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین اور وٰراعظم یوسف رضا گیلانی نے ساتھ دیا۔۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اینکرز اس معاملے پر پروگرام کریں گے یا نیپال چلے جائیں گے؟؟؟

یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون کے الزامات کو گھٹیا قرار دیکر مسترد کردیا

لبرل بریگیڈ کہتی ہے “کوئی عورت کسی پر ریپ کا جھوٹا الزام کیسے لگا سکتی ہے؟” دیکھتے ہیں اب سنتھیا ڈی رچی کے الزامات پر موم بتی مافیا کی منافقت کا کونسا پہلو سامنے آتا ہے۔ اس معاملے میں، میں سنتھیا کے ساتھ ہوں۔

جوکر نے کہا کہ مجھے اس وقت کا انتظار ہے جب میڈیا کے گماشتے سنتھیا رچی کیساتھ پروگرام کر کے رحمان ملک کو ایکسپوز کریں گے۔۔ عائشہ گلالئی کے جھوٹے میسجز پر عمران خان پہ طرح طرح کے الزام لگانے والی میڈیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے!

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ان اینکرز کی تصاویر شئیر کیں جو عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات پر پروگرام کرنے میں پیش پیش تھے۔انکا کہنا تھا کہ کہاں ہیں پاکستان کا آزاد میڈیا؟ چوٹی کے اینکرز؟ عورتوں کے حقوق کے چمپئین لبرلز؟ ان سب کو شرم آنی چاہئے کہ ایک امریکی عورت کا ریپ ہوا اور یہ انہیں سپورٹ نہیں کررہے؟

ایک اور صارف نے کہا کہ اگر رحمان ملک کی جگہ عمران خان ہوتا تو آج پورا میڈیا عمران خان کیخلاف بول رہا ہوتا۔۔ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے یہ گماشتے اب کہاں چلے گئے ہیں؟

چوہدری حمزہ نے سوال کیا کہ حامدمیر نےکہاکہ عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو بھیجے گئے میسجز میں نے دیکھے ہیں اوریہ پیغامات ان کی جانب سے لگائےجانے والےالزامات کو تقویت دیتے ہیں اب سنتھیا رچی آفر کررہی کہ وہ کسی بھی جرنلسٹ سےاس موضوع پربات کرسکتی ہے توکیا حامد میر اب اپنے شو میں بلائیں گے؟

واضح رہے کہ 2017 میں تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزامات لگائے تھے کہ وہ مجھے نازیبا میسیج کرتے ہیں جس پر میڈیا میں طوفان کھڑا ہوگیا اور ہر اینکرز نے اس پر پروگرام کئے۔

اسی مناسبت سے سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ سنتھیا ڈی رچی نے جو الزامات لگائے ہیں کیا میڈیا اس پر بات کرے گا؟ جو اینکرز عائشہ گلالئی کو بلاکر سوال کرتے تھے، کیا وہ اب سنھتیا ڈی رچی کو اپنے پروگرامز میں مدعو کریں گے؟

#CynthiaIsPrideOfPakistan #CynthiaDRitchie #PTM #PPP #RehmanMalik #Pakistan #ZardarisFilthyPPP  #Asif Ali Zardari

- Advertisement -

Related articles

Recent articles