-1 C
Washington D.C.

زنجیر میڈیا گروپ اور نیکسٹ ٹی وی کے زیر اہتمام پاکستان اور امریکا میں جشن آزادی کی تقریب

Published:

- Advertisement -

زنجیر میڈیا گروپ کے زیر انتظام جشن آزادی پاکستان اور نیکسٹ ٹی وی کے پاکستان سٹوڈیو کی افتتاحی تقریب لاہور پاکستان اور سپرنگ فیلڈ ورجینیا، امریکہ میں منعقد کی گی جس میں شعبہ صحافت اور شوبز انڈسٹری کی نمایا شخصیات شریک ہوئیں.

اس موقع پر لاہور پاکستان میں زنجیر میڈیا گروپ کی جانب سے خاور نعیم ہاشمی، غلام مصطفی، ٹائیگر شاہ، نذیر بلوچ اور روشن لال شریک ہوئے اور سب مہمانوں نے مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا. خاور نعیم ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے زنجیر میڈیا گروپ کے زیر انتظام نیکسٹ ٹی وی کی امریکہ کے بعد پاکستان سے باقاعدہ نشریات کا آغاز خوش آئند ہے اور آنے والے دنوں میں ہم پورے پاکستان سے نیکسٹ ٹی وی کے لئے بہت سے پروگرام شروع کریں گے. تقریب میں معروف کاروباری شخصیت نے بھی شرکت کی جن میں میاں عابد، سید شفقت حسین شاہ، سید توقیر شاہ، طارق مسعود اور قیصر محمود عاصم شریک ہوے.

اسی طرح امریکہ میں منعقد تقریب میں نیکسٹ ٹی وی کے سی ای او عمر جون اور زنجیر میڈیا گروپ کے سی ای او ندیم اکرام ورک، پی ٹی آئی، واشنگٹن ڈی سی، امریکہ کے صدر عمران بٹ، پاکستانی میڈیا کے نمائندے اور دیگر پاکستانی امریکن شریک ہوے، اس موقعے پر پاکستانی ملی نغمے گنگناۓ گے اور نوجوانوں نے موٹر سائیکل کی ایک ریلی نکالی اور فضا میں پاکستان زندآباد کے نعرے لگائے آخر میں سب نے مل کر کیک کاٹا اور ملی نگمے گاتے رہے.

- Advertisement -

Related articles

Recent articles