17.3 C
Washington D.C.

نواز کے بعد زرداری ٗ اڑان بھریں گے ٗ فارمولا طے پاگیا

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ زرداری سمیت تمام کے تمام لوگ پلی بارگین کی طرف جارہے ہیں اس لیے زرداری اور فریال پور کے معاملات بھی جلد طے پا جائیں گے۔

Published:

نوازشریف 48 گھنٹے بعد سفر کے قابل ہوسکیں گے، ایئرایمبولینس قطرسے لاہور اولڈ ٹرمینل پہنچے گی، نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان سفر کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل کسی بھی وقت لندن کیلئے روانہ ہوجائیں گے، ایئرایمبولینس قطرسے لاہور اولڈ ٹرمینل پہنچے گی، نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان سفر کریں گے۔ ذرائع شریف فیملی نے بتایا کہ نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، انہوں نے اپنے والد نوازشریف کی تیاری کے بارے میں دریافت کیا۔
مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کی تیاری مکمل ہے، ان کا سامان پیک کرلیا گیاہے۔ اسی طرح حسین نوازنے قطرایئرایمبولینس سے رابطہ کرلیا، ایئرایمبولینس قطرسے لاہور اولڈ ٹرمینل پہنچے گی، نوازشریف آج رات یا کل لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے، لندن میں ان کوفوری ہارلے اسٹریٹ کلینک ہسپتال میں منتقل کردیا جائیگا جہاں پر ان کے گردوں کا علاج کیا جائے گا جبکہ پلیٹ لیٹس کا علاج امریکا میں کروایا جائے گا۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوازشریف 48 گھنٹے بعد سفر کے قابل ہوسکیں گے۔ ڈاکٹرز کو نوازشریف کو سفر کے دوران استعمال کرنے والی ادویات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کی کوشش ہے کہ پلیٹ لیٹس کو محفوظ سطح پر لایا جائے تاکہ وہ سفر کرسکیں۔فضائی سفر کرانے کیلئے سب سے بڑا مسئلہ پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 برقرار رکھنا ضروری ہے۔نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان سفر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ایئرایمبولینس یا کمرشل پرواز سے باہر بھجوانے کی تجاویز زیرغور ہیں۔
واضح رہے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے غیر مشروط طور پر چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کی ساڑھے 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہائیکورٹ نے ضمانت دی ہے تو اس شرط کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکم میں کہا کہ نواز شریف علاج کی خاطر چار ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جاسکتے ہیں اور علاج کے لیے مزید وقت درکا ہوا تو درخواست گزار عدالت سے دوبارہ رجوع کرسکتا ہے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع دی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اجازت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی طور پر چار ہفتوں کے لیے ہوگی لیکن اگر اس دوران نواز شریف روبصحت نہیں ہوتے تو ان کے بیرون ملک قیام کی مدت میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
- Advertisement -

Related articles

Recent articles