27.7 C
Washington D.C.

سونو نگم کا پسندیدہ گلوکار کون؟

- Advertisement -

Latest News

Sikh leaders from the United States of America met with their counterparts from Pakistan’s ministries of home affairs and planning

The Islamic Republic of Pakistan - Chairman Jasdip Singh Jesse led a group of Sikhs from the United States to Pakistan. Jasdip Singh Jesse led...
- Advertisement -spot_img

بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستانی لیجنڈ سجاد علی کے مداح ہوگئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر سجاد علی سے ملاقات کی تصاویر اور یادگار لمحات شیئر کردیے اور ساتھ ہی ان کو اپنا پسندیدہ گلوکار بھی قرار دے دیا۔

سونو نگم نے لکھا کہ گزشتہ برس مارچ میں ان کی سجاد علی سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ سجاد علی سے ملاقات میری زندگی کا ایک حسین تجربہ تھا، سجاد علی کے ساتھ گزارا گیا ڈیڑھ گھنٹہ ناقابلِ فراموش ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سونو نگم نے سجاد علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اس یادگار ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’یہ تصویر 19 مارچ کی ہے جب عادل فاروق ہمیں عاطف علی کے اسٹوڈیو کا جائزہ لینے اور پہلا لائیو ڈیجیٹل کنسرٹ دیکھنے کے لیے لے کر کئے تھے جو بالآخر ہم نے 22 مارچ کو کیا۔‘

https://www.instagram.com/p/CFd_vl_BRLM/?utm_source=ig_web_copy_link

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اس موقع پر اتفاق سے ہر دلعزیز  موسیقار اور میرے ذاتی پسندیدہ گلوکار سجاد علی بھائی بھی وہاں اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھے اور یہ ان کا پیار تھا کہ انہوں نے میرے آنے تک انتظار کیا تاکہ ہم زندگی میں پہلی بار مل سکیں اور پھر ہم نے ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت کی۔

سونو نگم نے لکھا کہ ’سجاد علی کا پنجابی گانا ’کٹنا نئی‘ ہماری فیملی کا سب سے پسندیدہ گانا ہے اس گانے کو میری باصلاحیت بہن تیشا نگم نے بھی اپنے انداز میں گایا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’گانا اپنے انداز میں گانےسے قبل میں نے احتراماً اجازت طلب کرنے کیلئے سجاد بھائی کو فون کیا۔‘

سونو نگم نے لکھا کہ ’سجاد علی نے ہمیں ناصرف اس کی اجازت دی بلکہ اس کا کوئی معاوضہ بھی نہیں لیا!  اسے حقیقی احسان کہتے ہیں۔‘

گزشتہ دنوں سونو نگم پاکستان کی نوعمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی دلسوز آواز سُن کر آبدیدہ ہوگئے تھے، گلوکارہ ہادیہ کی آواز میں کلام ’بول ہو‘ کو شیئر کرتے ہوئے تعریف کی تھی۔

- Advertisement -spot_img

More Articles Like This

- Advertisement -spot_img