10.9 C
Washington D.C.

انٹرٹینمنٹ کے دو ستارے پیر مدنی ناصر اور پیر شُف(حق خطیب) صلح کیسے ہوئی؟

Related articles

spot_img

Recent articles

spot_img

Published:

سُنا ہے حالات سُدھر رہے ہیں رمضان قریب تر ہے ،کاروبار ایک بار پھر اونچایوں کو چھونے والے ہیں

”سب اچھا ہو رہا ہے“  فکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، خبر ہے کہ ہمارے انٹرٹینمنٹ کے دو مولانا اوہ معذرت، دو ستارے پیر مدنی ناصر اور پیر شُف کی بھی صلح ہو گئی ہے۔”کاروبار خوب چمکنے والے ہیں“ ناصر مدنی صاحب نے معافی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر جلد از جلد نشر کروانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ٹھیک تو ہے ،ارے توبہ کریں رمضان کریم جیسے پاک مہینے میں جہاں کاروبار سمیت ہر چیز میں خدا برکت نازل کرتا ہے اِس میں یہ”لڑائی لڑائی اچھی نہیں ہوتی“۔ خدا کے گھر تو خدا نے خود ہی صاف کروا لیے ہیں اب بس انسانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ”لڑائی لڑائی معاف کرو“۔یہ لڑائی لڑائی اچھی نہیں ہوتی اور وہ بھی کاروباری دنوں میں؟ بالکل بھی  نہیںاور اِس ماہِ رمضان کی برکت تو دیکھیے کہ یکم رمضان سے سندھ میں تاجروں نے باعثِ عقیدت دُکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔پنجاب میں پہلے ہی لاک ڈاون نہ ہونے کے برابر تھا”نرمی “ نام کا لفظ وزیراعظم صاحب کے ہونٹوں سے ادا ہونے کی دیر تھی کہ لاہور میں تو لاک ڈاون بھنگڑے ڈالتا پایا گیا ہے، بھائیآزادی بہت بڑا لفظ ہوتا ہے۔صحیح تو ہے انسانی شعور نے اس ایک لفظ کے لیے بڑے بڑے معرکے لڑے ہیں ،فتوحات ہوئی ہیں۔پاکستانیوں کو تو اپنی پیداٸش کی تاریخ بھول جاۓ ،تو بھول جاۓ 1947 نہیں بھولتا وہ کس طرح قید قبول کر لیں ؟ ظلم کی انتہا ہی تو ہےموت کا کیا ہے وہ تو اندر بھی آجاۓ گی اور باہر بھی۔

”کیا فرق پڑتا ہے ہمارے مرنے سے کتنے مریں گے؟“

ویسے شرح اموات کی تعداد بھی تو شرمندہ کروا رہی تھی ہم نے امریکہ سے ہر چیز میں ہی پیچھے رہنا ہےافسوس ! یہ کوئی بات ہوئی بھلا ، کہاں ہمارے دس ہزار مریض اور کہاں اُنکے آٹھ  لاکھ؟ خیر رمضان میں مساجد میں نماز اور گھروں میں افطاریاں بہت بابرکت ہوتی ہیں اگر آپ بیماری سے مر بھی جاتے ہیں تو یہ شہادت کی موت رمضان میں آپ کی فلائیٹ ڈائریکٹ جنت الفردوس میں لے کر جاۓ گی اور ذرا سوچیں اگر آپکی وجہ سے کچھ اور لوگ بھی شہید ہوجائیں تو؟ موجیں بہت موجیں۔
میں تو کہتی ہوں سوچ لیجیے ۔”سوچیے تو سہی“۔
اُمِ عمارہ

Umm E Ammara
Umm E Ammara
Writer and Columnist