Pakistan

ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاری شیخ نعیم کو سی آئی اے کینٹ لاہور نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

By Web Desk

August 17, 2020

عرصہ دس سال سے لمرہ گارڈن کے نام سے جعلی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا مالک شیخ نعیم جوکہ جعلی فائلیں دے کر لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورکر روپوش تھا ۔ جس پر جعلی چیکوں اور فراڈ کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں اور ایک مقامی جعلی صحافی شہباز خان جو کہ سابقہ صدر پریس کلب شیخوپورہ ہے جس کے ساتھ35/40افغانی گنڈوں کا گینگ ہے اور اسلحہ کے زور پر لوگوں کی پراپرٹیز پر ناجائز قبضہ کر کے بھتہ وصول کرتے ہیں۔

شہباز خان آج کل اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں شیخوپورہ جیل میں ہے۔اہلیان شیخوپورہ اور متاثرین لمرہ گارڈن کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس جعلساز اور فراڈئیے سے ہماری عمر بھر کی جمع پونجی واپس دلائی جائے اور اسے قرار واقع سزا دی جائے۔